اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف نے بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی کے چیئرمین طارق رحمان کو دورہ پاکستان کی دعوت دی ہے۔
نجی ٹی وی نیوز کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے بی این پی کے چیئرمین طارق رحمان سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور انہیں دو تہائی اکثریت ملنے پر مبارکباد دی۔
شہباز شریف نے بنگلہ دیش کے عوام کو عام انتخابات کے کامیاب انعقاد پر مبارکباد بھی دی۔
شہباز شریف نے بنگلہ دیشی قیادت کے ساتھ مل کر کام کرنے کے عزم کا اعادہ کیا اور پاکستان بنگلہ دیش تعلقات میں بی این پی چیئرمین کی شاندار خدمات پر بیگم خالدہ ضیا کو خراج تحسین پیش کیا۔
بی این پی کے چیئرمین طارق رحمان نے بھی شہباز شریف کو دورہ پاکستان کی دعوت دی۔
واضح رہے کہ بنگلہ دیش کے الیکشن کمیشن نے جمعرات کو ہونے والے 13ویں پارلیمانی انتخابات کے سرکاری نتائج جاری کر دیے۔
بنگلہ دیش کے پارلیمانی انتخابات میں پارٹی پوزیشنز سامنے آ گئی ہیں، بی این پی 209 سیٹوں کے ساتھ آگے ہے۔
جماعت اسلامی 68 نشستوں کے ساتھ دوسرے اور نیشنل سٹیزن پارٹی 6 نشستوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہی۔ بنگلہ دیش کی اسلامی تحریک ایک نشست جیتنے میں کامیاب رہی۔
بنگلہ دیش خلافت مجلس نے 2 نشستیں حاصل کیں، جب کہ لفت مجلس اور دیگر مذہبی اور سیاسی جماعتوں نے ایک ایک نشست جیتی۔
آزاد امیدواروں نے 7 نشستیں حاصل کیں۔ چٹاگانگ کے کچھ حلقوں کے نتائج عدالت میں زیر التوا ہیں۔
مزید پڑھیں:بابر اعوان کا دعویٰ،عمران خان کی صحت سےمتعلق اہم انکشاف


