لاہور (سپورٹس ڈیسک) چیئرمین انٹرنیشنل کرکٹ کونسل جے شاہ نے چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی کو کولمبو میں پاک بھارت میچ دیکھنے کی خصوصی دعوت دے دی۔
ذرائع کے مطابق چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ اس بڑے میچ کو دیکھنے کے لیے کل کولمبو کے میدان میں موجود ہوں گے۔ میچ سے قبل محسن نقوی قومی ٹیم سے بھی ملاقات کریں گے اور کھلاڑیوں کا مورال بلند کریں گے۔
دوسری جانب شائقین کرکٹ کی توجہ صرف اس سنسنی خیز میچ پر ہی نہیں بلکہ اعلیٰ حکام کی ممکنہ ملاقاتوں پر بھی ہے۔
اطلاعات کے مطابق کونسل کی جانب سے بھارتی کرکٹ بورڈ کے حکام کو بھی دعوت نامہ بھیجا گیا، اس اہم میچ میں جے شاہ خود بھی شرکت کریں گے۔
خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ محسن نقوی جے شاہ اور بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا کے حکام سے ملاقات کر سکتے ہیں، جس میں باہمی معاملات اور مستقبل کی دو طرفہ سیریز پر بات چیت متوقع ہے۔
دوسری جانب بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے صدر امین الاسلام کو بھی پاک بھارت میچ دیکھنے کی دعوت موصول ہوئی ہے۔
مزیدپڑھیں:تیز ہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارش ، الرٹ جاری کردیا گیا


