مانچسٹر(اوصاف نیوز)برطانیہ کی معروف ایئرلائن لفتھانزا نے ہڑتال کے باعث تقریباً 800 پروازیں منسوخ کردی ہیں جس سے ایک لاکھ سے زائد مسافر ایئرپورٹس پر پھنسے ہوئے ہیں۔
پائلٹس اور کیبن کریو کی جانب سے جرمنی میں تنخواہ اور پنشن میں اضافے کے مطالبات پر 24 گھنٹے کی ہڑتال کرنے کے فیصلے نے مسافروں کو پریشانی میں ڈال دیا ہے۔
برطانوی میڈیا کے مطابق ہڑتال کے باعث فرینکفرٹ اور میونخ جیسے بڑے مرکزوں میں پروازوں میں شدید خلل پڑا ہے اور سینکڑوں پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں۔
لفتھانزا ایئرلائن کے حکام نے مسافروں کو درپیش مشکلات پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آج بڑے پیمانے پر شیڈول کی بحالی متوقع ہے۔
ایئرلائن کا مزید کہنا تھا کہ مسافروں کو نئی پروازوں کی بکنگ یا مکمل رقم کی واپسی کی پیشکش کی گئی ہے۔
لیبر ریلیشنز کے ڈائریکٹر مائیکل اینگیمن نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا، “ہمیں کشیدگی کے بجائے تعمیری بات چیت کی طرف بڑھنے کی ضرورت ہے۔”
انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہڑتال سے ہمارے ملازمین کے مستقبل کے امکانات میں مدد نہیں ملتی اور سب سے بڑھ کر ہمارے مسافروں پر اثر پڑتا ہے۔
مزید پڑھیں:انسانی اسمگلنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، درجنوں تارکین وطن گرفتار


