Search
Close this search box.
بدھ ,24 جون ,2026ء

ٹی 20 ورلڈ کپ: بھارت کیخلاف پاکستان کی ممکنہ پلیئنگ الیون میں تبدیلی سامنے آگئی

اسلام آباد(اوصاف نیوز)آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کے اہم ترین مقابلے سے قبل پاکستان اور بھارت کی پلیئنگ الیون سامنے آگئی ہے۔ دونوں ٹیموں نے ہائی وولٹیج میچ کے لیے اپنی حتمی حکمتِ عملی طے کر لی ہے۔

پاکستان نے فاتح کمبی نیشن برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے اور ٹیم انتظامیہ نے گزشتہ کامیاب میچوں کی لائن اپ پر ہی اعتماد کا اظہار کیا ہے۔ قومی ٹیم کی قیادت سلمان علی آغا کریں گے، جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں بابر اعظم، صائم ایوب، صاحبزادہ فرحان، عثمان خان، شاداب خان، محمد نواز، فہیم اشرف، عثمان طارق، شاہین آفریدی اور ابرار احمد شامل ہیں۔

دوسری جانب بھارتی ٹیم میں اہم تبدیلیاں کی گئی ہیں اور ابھیشیک شرما کی واپسی ہوئی ہے۔ بھارتی پلیئنگ الیون میں ایشان کشن، تلک ورما، سوریا کمار یادو، ہاردک پانڈیا، شیوم دوبے اور اکشر پٹیل شامل ہیں، جبکہ بولنگ اٹیک میں ورن چکرورتی، کلدیپ یادو اور جسپریت بمراہ کو ذمہ داری سونپی گئی ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق ٹی 20 انٹرنیشنلز میں دونوں ٹیمیں اب تک 16 بار آمنے سامنے آچکی ہیں، جن میں بھارت نے 13 جبکہ پاکستان نے 3 کامیابیاں حاصل کیں۔ ٹی 20 ورلڈ کپ کی تاریخ میں بھی بھارت کا پلڑا بھاری رہا ہے، جہاں 8 مقابلوں میں سے 7 میں کامیابی بھارت کے حصے میں آئی۔

روایتی حریفوں کے درمیان یہ بڑا مقابلہ شائقین کے لیے ایک سنسنی خیز معرکہ ثابت ہونے کی توقع ہے، اور دونوں ٹیمیں جیت کے عزم کے ساتھ میدان میں اتریں گی۔
مزید پڑھیں:دنیا میں تباہ کن زلزلوں کی پیشگوئی، الرٹ جاری ، ہلچل مچ گئی

یہ بھی پڑھیں