کراچی (اوصاف نیوز) عالمی و مقامی گولڈ مارکیٹس میں سونے کی قیمت میں پھر بڑی گراوٹ دیکھی گئی۔
نجی ٹی وی چینل کے مطابق عالمی مارکیٹ میں ہونے والی کمی کے اثرات پاکستان کے صرافہ بازاروں پر بھی پڑے ہیں، جہاں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں بڑی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن نے بتایا کہ بین الاقوامی سطح پر قیمتیں گرنے کے باعث پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 9000 روپے کی نمایاں کمی ہوئی، جس کے بعد نئی قیمت 5 لاکھ 14 ہزار 762 روپے ہوگئی ہے۔
دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں سونا 130 ڈالر سستا ہو گیا۔ عالمی مارکیٹ میں سونا 5010 ڈالر سے کم ہوکر 4879 ڈالر فی اونس تک گرگیا۔
مزید پڑھیؒں:پاک بھارت میچ میں ناکامی کے بعد بابر اور شاہین کی ناقص کارکردگی پرعثمان طارق نے اہم بیان جاری کردیا


