Search
Close this search box.
بدھ ,24 جون ,2026ء

ڈھاکہ میں پاکستانی پرچم دیکھ کر عوام کا والہانہ اظہارمحبت،جانیں اہم تفصیلات

ڈھاکہ (انٹرنیشنل ڈیسک) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال کے دورہ بنگلہ دیش کے دوران ان کی گاڑی پر پاکستانی پرچم دیکھ کر شہریوں بالخصوص نوجوانوں نے محبت اور گرمجوشی کا اظہار کیا۔

وزارت منصوبہ بندی و ترقی کی جانب سے سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس پر جاری کی گئی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ نوجوانوں نے احسن اقبال کی گاڑی پر پاکستانی پرچم دیکھا تو بے ساختہ محبت اور خیرسگالی کا اظہار کیا۔

وزارت منصوبہ بندی کے بیان کے مطابق نوجوانوں کے چہروں پر خوشی، ولولہ اور امید عیاں تھی۔ دوستی کے اس جذبے نے اس حقیقت کو اجاگر کیا کہ پاکستان اور بنگلہ دیش تعلقات کا مستقبل نئی نسل کی امیدوں، خوابوں اور خواہشات سے جڑا ہوا ہے۔

واضح رہے کہ وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال بنگلہ دیش میں ہیں جہاں انہوں نے بنگلہ دیش کے نو منتخب وزیراعظم طارق رحمان کی تقریب حلف برداری میں شرکت کی۔
مزید پڑھیں‌:سلمان خان کے والد ہسپتال میں داخل، سب بہن بھائی پہنچ گئے

یہ بھی پڑھیں