Search
Close this search box.
بدھ ,24 جون ,2026ء

مجرموں کو شادی میں شریک کرنا کانسٹیبل کو مہنگا پڑ گیا، ویڈیو وائرل

جھالاوان (نیوز ڈیسک) بھارتی ریاست راجستھان میں ایک پولیس کانسٹیبل کو خطرناک اور مطلوب مجرموں کو شادی میں شرکت کی اجازت دینے پر ملازمت سے برطرف کر دیا گیا۔

برطرف کانسٹیبل اشوک بشنوئی ضلع جھالاواڑ میں تعینات خصوصی ٹیم کا حصہ تھے۔ یہ فیصلہ شادی کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد سامنے آیا ہے۔

اشوک بشنوئی کی شادی ناگور میں ہوئی جس میں مبینہ طور پر راجستھان اور مدھیہ پردیش کے کئی مجرموں نے شرکت کی۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں کئی افراد کو تقریب کے دوران دولہا کے ساتھ تصویریں بنواتے اور کرنسی نوٹوں کی بارش کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی جھالاوان سپرنٹنڈنٹ آف پولیس نے انکوائری کا حکم دیا اور ابتدائی تحقیقات کے بعد کانسٹیبل کو فوری طور پر برطرف کردیا گیا۔
مزید پڑھیں‌:ویوین کی بیٹی کو جنم دینے کے باوجود ان سے شادی کیوں نہ کی؟ نینا گپتا نے بتا دیا

یہ بھی پڑھیں