اسلام آباد(اوصاف نیوز)عوامی مسلم لیگ (اے ایم ایل) کے سربراہ اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے ہفتے کے روز راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی کی عدالت میں درخواست دائر کی، جس میں عمرہ کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب جانے کی اجازت مانگی گئی۔
رشید کی جانب سے سردار شہباز ایڈووکیٹ نے درخواست دائر کی۔
درخواست میں کہا گیا کہ اے ایم ایل سربراہ اپنے مقدمات کی سماعت کے سلسلے میں باقاعدگی سے عدالت میں پیش ہوتے ہیں، اور انہوں نے کبھی بھی اپنی ضمانت کا غلط استعمال نہیں کیا۔
مزید لکھا گیا کہ سعودی عرب جانے کا مقصد عمرہ ادا کرنا ہے، درخواست گزار اس بات کو یقینی بنائے گا کہ وہ مقررہ مدت میں وطن واپس آئے۔ لہٰذا عدالت سے استدعا ہے کہ درخواست گزار کو عمرہ کرنے کی اجازت دی جائے۔
مزید پڑھیں: سابق وزیراعلیٰ کے پی کے علی امین گنڈا پور نے معافی مانگ لی
