حضرو(اوصاف نیوز)گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول حضرو میں میں دو طالبعلموں کے درمیان جھگڑے کے دوران چاقو کے وار سے ایک طالبعلم زخمی ہو گیا۔
ذرائع کے مطابق جھگڑا معمولی تلخ کلامی سے شروع ہوا جو دیکھتے ہی دیکھتے شدت اختیار کر گیا۔ واقعے کے بعد زخمی طالبعلم کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں اسے طبی امداد دی جا رہی ہے۔
اسکول انتظامیہ اور مقامی پولیس نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات شروع کر دی ہیں، جبکہ طلبہ کے درمیان اسلحہ اسکول لانے کے معاملے پر بھی غور کیا جا رہا ہے۔
مزید پڑھیں: اسلامی ملک میں دو دن کی تعطیل کا اعلان
