(اوصاف نیوز)ناروے کے سابق وزیرِاعظم اور نوبیل امن کمیٹی کے سابق چیئرمین تھوربیورن جیگ لینڈ کی صحت کے حوالے سے میڈیا میں تشویشناک خبریں سامنے آئی ہیں، جن میں کہا گیا ہے کہ انہوں نے مبینہ طور پر خودکشی کی کوشش کی، جس کے بعد انہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق 75 سالہ سیاستدان کی حالت نازک ہے، تاہم حکام کی جانب سے تاحال باضابطہ تفصیلات جاری نہیں کی گئیں۔
میڈیا رپورٹس میں یہ بھی دعویٰ کیا گیا ہے کہ تھوربیورن جیگ لینڈ کا نام مبینہ طور پر جیفری ایپسٹین سے متعلق دستاویزات میں آیا تھا، جس کے بعد ناروے کی پولیس نے اس ماہ ان کے رہائشی مقامات پر تلاشی بھی لی تھی۔
رپورٹس کے مطابق دستاویزات میں دعویٰ کیا گیا کہ جیگ لینڈ کے ایپسٹین کے ساتھ برسوں پر محیط روابط تھے اور انہیں غیر ملکی دوروں اور قیام کی پیشکشیں کی گئی تھیں۔
تھوربیورن جیگ لینڈ 2009 سے 2015 تک نوبیل امن کمیٹی کے چیئرمین رہے، جبکہ انہوں نے کونسل آف یورپ کے سیکرٹری جنرل کے عہدے پر بھی خدمات انجام دی ہیں۔
ناروے کے حکام نے ابھی تک الزامات یا واقعے کی مکمل تفصیلات پر باضابطہ بیان جاری نہیں کیا۔
مزید پڑھیں:پاسکو اسٹاک سے 5 لاکھ میٹرک ٹن گندم فروخت کرنے کی منظوری


