Search
Close this search box.
بدھ ,24 جون ,2026ء

ترکیہ میں ایف16 طیارہ ہائی وے پر گر کر تباہ، پائلٹ جان سے گیا

انقرہ (نیوز ڈیسک) ترک فضائیہ کا ایک F-16 لڑاکا طیارہ مغربی ترکی میں ایک ہائی وے کے قریب گر کر تباہ ہو گیا جس کے نتیجے میں پائلٹ ہلاک ہو گیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ترک فضائیہ کا طیارہ بدھ کی صبح بالی سیر صوبے سے اڑان بھرنے کے کچھ دیر بعد ریڈیو اور ریڈار سے رابطہ منقطع ہونے کے بعد گر کر تباہ ہو گیا۔ طیارے نے 9ویں مین جیٹ بیس سے ٹیک آف کیا۔

ترک وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ اطلاع ملتے ہی سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن شروع کیا گیا اور ہائی وے کے قریب طیارے کا ملبہ ملا۔ حادثے میں پائلٹ میجر ابراہیم بولات جاں بحق ہو گئے۔

وزارت دفاع کے مطابق حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے خصوصی تحقیقاتی کمیشن قائم کر دیا گیا ہے جب کہ صوبائی چیف پبلک پراسیکیوٹر آفس نے بھی واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
مزید پڑھیں‌:تربت سے افسوسناک خبر آگئی ، 6 افراد مارے گئے

یہ بھی پڑھیں