Search
Close this search box.
بدھ ,24 جون ,2026ء

خوشخبری، اٹلی کے خواہشمند افراد کے لیے ورک ویزوں کا اعلان

اٹلی (نیوز ڈیسک) اطالوی وزیر داخلہ نے اعلان کیا ہے کہ قانونی مائیگریشن کو فروغ دینے کے لیے پاکستان کی ہنر مند لیبر فورس کے لیے 10500 ورک ویزے جاری کیے جائیں گے۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے اپنے اطالوی ہم منصب Matteo Pente Duce سے ملاقات کی، جس میں دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اطالوی وزیر داخلہ نے کہا کہ پاکستانی سفارتی پاسپورٹ رکھنے والوں کو اطالوی ویزوں سے استثنیٰ دیا جائے گا۔

انہوں نے محسن نقوی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے کچھ عرصہ قبل ہونے والی میٹنگ میں سفارتی پاسپورٹ کے لیے ویزا استثنیٰ کی بات کی تھی۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے پاکستانی حکومت کی جانب سے غیر قانونی امیگریشن کی روک تھام کے لیے کیے گئے موثر اقدامات سے آگاہ کیا۔

اطالوی وزیر داخلہ نے غیر قانونی امیگریشن کی روک تھام کے لیے پاکستانی وزارت داخلہ کی موثر پالیسی کی تعریف کی۔

انہوں نے کہا کہ غیر قانونی امیگریشن، انسانی سمگلنگ اور منشیات کی روک تھام میں پاکستانی اداروں کی کامیابیاں قابل تحسین ہیں۔

اجلاس میں پنجاب پولیس کے افسران نے پولیس خدمت مرکز گلوبل کی کارکردگی کے بارے میں بریفنگ دی جسے بے حد سراہا گیا۔

اس موقع پر اٹلی میں پاکستان کے سفیر علی جاوید، ڈی جی ایف آئی اے ڈاکٹر عثمان انور، ایم ڈی پنجاب سیف سٹی اتھارٹی احسن یونس، سینئر پولیس افسران عابد خان اور سہیل چوہدری بھی موجود تھے۔
مزید پڑھیں‌:بابر اعظم پر تنقید کی بوچھاڑ،سابق کرکٹرز کے سخت تبصرے سامنے آگئے

یہ بھی پڑھیں