اسلام آباد (اوصاف نیوز) پاکستان اور یونان نے قانونی امیگریشن کی حوصلہ افزائی کے لیے ورک ویزوں کی تعداد بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے اٹلی میں یونانی وزیر امیگریشن سے ملاقات کی، جس میں غیر قانونی امیگریشن اور انسانی سمگلنگ کے خلاف مشترکہ اقدامات کرنے پر اتفاق کیا گیا جب کہ دونوں ممالک کے درمیان 2 سال سے زیر التوا امیگریشن تعاون کے معاہدے پر دستخط کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔
دونوں وزراء نے مستقبل میں مواصلات کو بہتر بنانے پر بھی اتفاق کیا۔
وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ غیر قانونی امیگریشن کو روکنے کے لیے قانونی مائیگریشن کے لیے تعاون بڑھانا وقت کی اہم ضرورت ہے۔
یونانی وزیر نے غیر قانونی امیگریشن اور انسانی سمگلنگ کے خلاف پاکستان کے اقدامات کو سراہا۔
مزید پڑھیں:ڈالر سستا،یورو اور برطانوی پاؤنڈ میں حیران کن اضافہ


