دبئی (سپورٹس ڈیسک) ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں سیمی فائنل کی دوڑ فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہو گئی ہے اور پہلی بار کوئی ایشیائی ٹیم سیمی فائنل میں نہ پہنچنے کے خدشات ظاہر کر رہے ہیں۔
جنوبی افریقہ کے ہاتھوں شکست کے بعد بھارتی کرکٹ ٹیم کی پوزیشن غیر یقینی ہو گئی ہے جبکہ پاکستان کرکٹ ٹیم کو بھی ایسی ہی صورتحال کا سامنا ہے۔
سری لنکن کرکٹ ٹیم نیوزی لینڈ کے ہاتھوں شکست کے بعد ایونٹ سے باہر ہو گئی ہے جب کہ افغانستان سپر ایٹ مرحلے تک نہیں پہنچ سکا۔ بنگلہ دیش نے احتجاجاً ٹورنامنٹ میں شرکت نہیں کی۔
پاکستان کو اپنے آخری میچ میں سری لنکا کو شکست دینا ہوگی اور دوسرے میچوں کے نتائج پر بھی نظر رکھنا ہوگی۔
ہندوستان کا مقابلہ زمبابوے اور ویسٹ انڈیز سے ہے۔ اگر ویسٹ انڈیز جنوبی افریقہ کو شکست دینے میں کامیاب ہو جاتا ہے تو وہ بھی سیمی فائنل کی دوڑ میں داخل ہو سکتا ہے۔
نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کا نیٹ رن ریٹ پلس 3.050 ہے جبکہ پاکستان کا منفی 0.461 ہے، اس لیے قومی ٹیم کو میچ جیتنے کے ساتھ ساتھ اپنے رن ریٹ میں نمایاں بہتری لانا ہوگی۔ اگر نیوزی لینڈ اپنے آخری میچ میں انگلینڈ سے ہار جاتا ہے تو پاکستان کے امکانات برقرار رہیں گے۔
اگر نیوزی لینڈ جمعے کو پالے کیلے میں انگلینڈ کو ہرا دیتا ہے تو وہ سیمی فائنل میں پہنچ جائے گا اور ہفتے کو ہونے والا پاک سری لنکا میچ محض رسمی ہو گا۔
مزید پڑھیں:پاور سیکٹر کی کارکردگی میں تاریخی اضافہ، مالی سال 2025 کی نیپرا رپورٹ جاری


