Search
Close this search box.
بدھ ,24 جون ,2026ء

غیر قانونی شہریوں کے خلاف کومبنگ آپریشن، 40افغان باشندے گرفتار

راولپنڈی (اوصاف نیوز) پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے جڑواں شہروں میں غیر قانونی طور پر مقیم افراد کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 40 افغان باشندوں کو حراست میں لے لیا۔

پولیس حکام کے مطابق مشترکہ کومبنگ آپریشن کے دوران راولپنڈی، اسلام آباد اور دیگر ملحقہ اضلاع سے 35 افغان باشندوں کو گرفتار کیا گیا جب کہ روات کے علاقے سے مزید 5 افراد کو حراست میں لیا گیا۔

ابتدائی تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ گرفتار تمام افغان باشندے بغیر کسی قانونی دستاویزات یا ویزے کے پاکستان میں مقیم تھے۔

پولیس نے تمام زیر حراست افراد کو مزید کارروائی کے لیے راولپنڈی کے خصوصی کیمپ میں منتقل کر دیا ہے جہاں ان کے خلاف غیر قانونی قیام کے تحت قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔

دوسری جانب پاک افغان سرحد پر افغان طالبان حکومت کی بلا اشتعال کارروائیوں کے خلاف پاکستان کا آپریشن غضب الحق جاری ہے۔ پاکستانی فورسز کے حملوں میں افغان طالبان کے 133 کارندے ہلاک اور 200 سے زائد زخمی ہوئے جب کہ 27 افغان چوکیاں بھی مکمل طور پر تباہ ہو گئیں۔

دوسری جانب طالبان حکومت کے ترجمان نے کابل، پکتیا اور قندھار میں بمباری کی تصدیق کی ہے۔ افغان میڈیا کے مطابق صبح 1 بج کر 50 منٹ پر کابل میں طالبان کے فوجی اڈے کو فضائی حملے میں نشانہ بنایا گیا۔

افغان میڈیا کا کہنا ہے کہ صوبہ پکتیا میں طالبان منصوری کور پر دو بار بمباری کی گئی۔ افغان میڈیا کا کہنا ہے کہ پاکستانی طیارے کو قندھار میں 12 بجے کے بعد اڑتے ہوئے دیکھا گیا۔
مزید پڑھیں‌:پی آئی اے کے ریٹائرڈ ملازمین کے لیے بڑی خوشخبری

یہ بھی پڑھیں