کویت سٹی / ابوظہبی (مانیٹرنگ ڈیسک) خلیجی ممالک کویت اور ابوظہبی، متحدہ عرب امارات میں دھماکوں کی آوازیں سنائی دینے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں، جس کے بعد خطے میں تشویش کی لہر دوڑ گئی۔
عرب میڈیا کے مطابق شمالی اسرائیل دھماکوں سے گونج اٹھا ہے، ایران نے وسیع پیمانے پر ڈرون اور میزائل چلا دیئے، دارالحکومت تل ابیب میں دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں۔
عرب میڈیا کے مطابق سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں بھی دھماکے ہوئے ہیں، قطر کی فضائی حدود میں ایرانی میزائل تباہ کیے گئے، ابوظہبی میں بھی زور دھماکے ہوئے ہیں جبکہ بحرین میں بھی دھماکے سنے گئے ہیں، بحرین میں امریکی نیوی کے پانچویں بیڑے کو نشانہ بنایا گیا۔
قطریاتی نشریاتی ادارے کے مطابق کویت میں بھی دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں، ابوظہبی اور دبئی میں مزید دھماکے ہوئے ہیں۔
فارس نیوز کے مطابق خطے میں تمام امریکی اڈے ایرانی میزائلوں کی پہنچ میں ہیں۔واقعے کے بعد سیکیورٹی اقدامات سخت کر دیے گئے ہیں اور متعلقہ ادارے الرٹ ہو گئے ہیں۔
مزید پڑھیں:مسائل کے حل کیلئے پاکستان کیساتھ مذاکرات کے خواہاں ہیں؛ ترجمان ذبیح اللہ مجاہد


