لاہور (اوصاف نیوز) پنجاب بھر میں سکول ٹیچر انٹرنز (STIs) کی بھرتی کے احکامات جاری کر دیے گئے ہیں۔ ڈی پی آئی (ای ای) کی جانب سے تمام سی ای اوز ایجوکیشن کو مراسلہ بھیج کر کہا گیا ہے کہ منتخب امیدواروں کو 24 فروری سے 31 مئی 2026 تک بھرتی آرڈرز جاری کیے جائیں۔
مراسلے کے مطابق ایس ٹی آئیز کی تعیناتی مکمل طور پر میرٹ، قانون اور پالیسی کے تحت ہوگی، اور سکول ٹیچر انٹرن شپ پروگرام 2024 کے تحت بھرتیوں کے عمل کو تیز کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔
ڈی پی آئی (ای ای) نے اضلاع کو 3 روز میں ضلع و سکول وائز ڈیٹا جمع کرانے کی ہدایت بھی کی ہے، اور جاری و نئی بھرتیوں کی کیٹیگری وائز تفصیلات فراہم کرنا لازمی قرار دیا گیا ہے۔ یہ ڈیٹا سافٹ اور ہارڈ کاپی دونوں صورتوں میں ڈائریکٹوریٹ کو ارسال کیا جائے گا۔
ڈویژنل ڈائریکٹرز کو بھرتی عمل کی بروقت تکمیل یقینی بنانے کی بھی ہدایت دی گئی ہے۔ ڈی پی آئی (ای ای) نے مراسلے میں کہا ہے کہ سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی ہدایات پر فوری عملدرآمد کیا جائے۔
مزید پڑھیں:مری میں سیاحتی سرگرمیوں کے حوالے سے اہم اعلان




