Search
Close this search box.
بدھ ,24 جون ,2026ء

سعودیہ میں مقیم پاکستانیوں کے لیے الرٹ جاری، اہم تفصیلات جانیں

ریاض (انٹرنیشنل ڈیسک) پاکستان نے سعودی عرب میں مقیم اپنے شہریوں کے لیے الرٹ جاری کر دیا ہے۔ سعودی عرب میں پاکستانی شہریوں کے لیے ریاض میں پاکستانی سفارت خانے کی ایڈوائزری کے مطابق پاکستانی شہری پرسکون رہیں اور سعودی حکومت کی ہدایات پر مکمل عمل کریں۔

ریاض میں پاکستانی سفارتخانے نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا پر ایسی پوسٹس سے گریز کیا جائے جو ملکی قوانین کے خلاف یا متصادم ہوں، ریاض میں پاکستانی سفارت خانہ 24 گھنٹے متحرک ہے، ایئرپورٹ اور سفارت خانے پر خصوصی ٹیمیں تعینات کر دی گئی ہیں۔ ایڈوائزری کے مطابق کسی بھی ہنگامی صورتحال میں جدہ میں پاکستانی سفارت خانے یا قونصلیٹ سے رابطہ کیا جائے۔

پاکستانی سفارتخانے کے مطابق ریاض ایمبیسی اور جدہ قونصلیٹ کے ہیلپ لائن نمبرز بھی ہنگامی صورتحال کے لیے فعال ہیں۔
مزید پڑھیں‌:بی آئی ایس پی کفالت سہ ماہی قسط میں اضافہ، رقم 14 ہزار 500 روپے مقرر

یہ بھی پڑھیں