تہران (انٹرنیشنل ڈیسک) ایران کے عبوری وزیر دفاع ماجد بن رضا اسرائیلی اور امریکی حملے میں مارے گئے۔
پاسداران انقلاب کے ذرائع کے مطابق ماجد بن رضا نے سابق وزیر دفاع امیر ناصر زادہ کے قتل کے دو دن بعد عہدہ سنبھالا۔
اس حوالے سے اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا کہ اس نے ایران میں ایک اعلیٰ ایرانی کمانڈر کو نشانہ بنایا ہے۔
واضح رہے کہ ایران میں امریکی اور اسرائیلی حملوں میں ہلاکتوں کی تعداد 787 تک پہنچ گئی ہے۔
ایرانی ہلال احمر کے مطابق ایران پر امریکی اسرائیلی حملوں میں 153 ایرانی شہروں کو نشانہ بنایا گیا۔
ایرانی ہلال احمر کا کہنا ہے کہ ایران کے 153 شہروں میں 500 سے زائد مقامات پر ایک ہزار سے زائد حملے کیے گئے۔
مزید پڑھیں:ایران بعد کس کا نمبر ہوگا؟ امریکا نے بتا دیا


