Search
Close this search box.
بدھ ,24 جون ,2026ء

ایران پر حملے کے معاملے پر امارات کا اہم پالیسی بیان جاری

ابوظہبی (انٹرنیشنل ڈیسک) متحدہ عرب امارات ایران پر حملے کے لیے اپنی فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت نہیں دے گا۔

اماراتی وزیر مملکت برائے بین الاقوامی تعاون ریم الہاشمی نے ایک پریس بریفنگ میں اماراتی پالیسی پر مبنی پیغام دیا۔

ریم الہاشمی نے مزید کہا کہ ایران کا بیلسٹک میزائل پروگرام خطے کے لیے خطرہ ہے۔ امارات کو اپنے دفاع کا مکمل حق حاصل ہے، فوجی حل ممکن نہیں، کشیدگی سے خطے کو نقصان پہنچے گا۔

انہوں نے کہا کہ ایرانی حملوں کے جواب میں تہران میں اماراتی سفارت خانہ بند کر دیا گیا ہے اور سفیر کو واپس بلا لیا گیا ہے۔

ادھر اماراتی فوجی حکام نے کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات حالت جنگ میں ہے۔ ابوظہبی سے اماراتی وزارت دفاع کے ترجمان نے کہا کہ اماراتی مسلح افواج مکمل جنگی تیاری کی حالت میں ہیں۔

میجر جنرل عبدالناصر الحمید نے کہا کہ اماراتی خودمختاری اور سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

وزارت دفاع کے ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ سنائی دینے والی آوازیں میزائل میں مداخلت کا نتیجہ تھیں۔
مزید پڑھیں‌:سرکاری ملازمین اور پنشنرز کے لیے عید الفطر سے قبل بڑی خوشخبری

یہ بھی پڑھیں