Search
Close this search box.
بدھ ,24 جون ,2026ء

ای سی بی کا انگلینڈ لائنز سےمتعلق بڑا فیصلہ سامنے آ گیا

لندن (سپورٹس ڈیسک) مشرق وسطیٰ کی کشیدہ صورتحال کے پیش نظر انگلش کرکٹ بورڈ نے انگلینڈ لائنز کا دورہ ابوظہبی منسوخ کر دیا ہے۔

ای سی بی دورہ منسوخ کر رہا ہے اور کھلاڑیوں اور عملے کی انگلینڈ واپسی کے انتظامات کر رہا ہے۔ پاکستان شاہینز اور انگلینڈ لائنز کے درمیان اتوار کو ابوظہبی میں کھیلا جانے والا دوسرا ون ڈے منسوخ کر دیا گیا۔

دونوں ٹیموں کے درمیان وائٹ بال پر مشتمل سیریز میں پانچ ون ڈے میچ کھیلے جانے تھے۔ انگلینڈ کی خواتین کرکٹ ٹیم کا ابوظہبی میں شیڈول کیمپ بھی منسوخ کر دیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں‌:ایپل نے سستا ترین آئی فون ’17 ای‘ متعارف کرا دیا، قیمت اور فیچرز کیا ہیں؟

یہ بھی پڑھیں