Search
Close this search box.
جمعرات ,25 جون ,2026ء

بجلی کی قیمتوں میں اضافہ، نوٹیفکیشن جاری، جانیے فی یونٹ کتنا ہوگا؟

کراچی (نیوز ڈیسک) ملک بھر میں بجلی کی فی یونٹ قیمت میں اضافہ کر دیا گیا۔

نیپرا نے فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا، جس کے مطابق بجلی 1 روپے 63 پیسے فی یونٹ مہنگی کردی گئی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق بجلی کی قیمتوں میں اضافہ جنوری کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کے تحت کیا گیا ہے، اضافہ بجلی صارفین سے مارچ کے بلوں میں وصول کیا جائے گا۔

نیپرا کے نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ اضافے کا اطلاق لائف لائن صارفین، الیکٹرک گاڑیوں کے چارجنگ اسٹیشنز پر نہیں ہوگا۔

نیپرا نے جنوری میں ایندھن کی قیمتوں پر سماعت کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا تھا۔
مزید پڑھیں‌:اسرائیل کا خامنہ ای کے ممکنہ جانشین کو بھی نشانہ بنانے کا اعلان

یہ بھی پڑھیں