Search
Close this search box.
اتوار ,07 جون ,2026ء

ؒگورا پاکستان پہنچتے ہی بھکاری بن گیا،بھیک مانگنے کی ویڈیو وائرل

لاہور(اوصاف نیوز) پاکستان میں ایک غیر ملکی شہری، جسے لوگ “گورا” کہہ کر پکار رہے ہیں، سڑکوں اور ٹریفک سگنلز پر بھیک مانگتے ہوئے دیکھا گیا۔ شہری کے ہاتھ میں ایک پوسٹر تھا جس پر واضح طور پر لکھا تھا: “میں یورپ سے تعلق رکھتا ہوں، میں سفر کر رہا ہوں،۔

http://facebook.com/reel/1954978588388645/?rdid=oFslhaRT7nSKUpFM&share_url=https%3A%2F%2Fwww.facebook.com%2Fshare%2Fr%2F1ChMuwg239%2F#

میری مدد کی جائے۔”شہری نے مختلف علاقوں میں رہائشی اور ٹریفک کے لوگوں سے مالی امداد کی درخواست کی۔ شہری کی یہ حرکت سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہوئی، جس پر لوگوں نے مختلف ردعمل کا اظہار کیا۔ کچھ صارفین نے اس کی مدد کرنے کی بات کی۔

جبکہ بعض نے سوال اٹھایا کہ ایک یورپی شہری پاکستان میں بھیک کیوں مانگ رہا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ بڑی شہروں میں بڑھتی ہوئی معاشرتی اور اقتصادی مسائل کی عکاسی کرتا ہے، اور ساتھ ہی غیر ملکیوں کی موجودگی اور ان کے رویوں پر بھی سوالات کھڑے کر رہا ہے۔

پولیس اور مقامی انتظامیہ نے اس معاملے پر کوئی فوری ردعمل نہیں دیا، تاہم شہری کی شناخت اور اس کی صورتحال کا جائزہ لینے کی اطلاعات ہیں۔یہ واقعہ عوام کے لیے ایک دلچسپ اور حیران کن منظر بھی ہے، جس پر مختلف حلقے اپنی رائے دے رہے ہیں کہ آیا یہ شخص واقعی مدد کا محتاج ہے یا کسی اور مقصد کے تحت پاکستان میں سڑکوں پر بھیک مانگ رہا ہے۔
مزید پڑھیں:آبنائے ہرمز سے ایک بوند تیل نہیں گزرنے دیں گے، ایران کی دھمکی

یہ بھی پڑھیں