Search
Close this search box.
اتوار ,07 جون ,2026ء

آبنائے ہرمز سے ایک بوند تیل نہیں گزرنے دیں گے، ایران کی دھمکی

تہران(اوصاف نیوز)ایران کی پاسداران انقلاب نے خبردار کیا ہے کہ وہ آبنائے ہرمز سے تیل کی ترسیل روک سکتے ہیں اور ’ایک بوند تیل بھی گزرنے نہیں دیں گے‘۔

پاسداران انقلاب کے مطابق اگر امریکا یا اس کے اتحادیوں نے خطے میں مزید دباؤ بڑھایا تو ایران آبنائے ہرمز کو بند کرنے سمیت سخت اقدامات کر سکتا ہے۔ ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ ابھی سمندر میں میزائل اور ڈرون کے علاوہ ان کی بڑی طاقت ظاہر نہیں کی گئی۔

ادھر امریکی وزیر توانائی کرس رائٹ نے کہا ہے کہ امریکی بحریہ جلد ہی آبنائے ہرمز میں تجارتی جہازوں کو سکیورٹی فراہم کرے گی تاکہ عالمی تجارت متاثر نہ ہو۔
مزیدپڑھی:جمعیت علمائے اسلام کی پارٹی پالیسی سے دلبرداشتہ ہو کر اسمبلی ر کن نور عالم خان عہدے سے مستعفی ہو گئے

یہ بھی پڑھیں