Search
Close this search box.
منگل ,09 جون ,2026ء

کردوں کے خلاف ایرانی فورسز کی بڑی کارروائی، کیمپ تباہ

عراق (انٹرنیشنل ڈیسک) ایران نے عراق میں ایرانی کردستان ڈیموکریٹک پارٹی کے کیمپ کو نشانہ بنایا

عرب میڈیا کے مطابق عراق کے علاقے کردستان میں کرد مزاحمتی گروپوں کے خلاف میزائل حملوں کے بعد ایران نے ایرانی کردستان ڈیموکریٹک پارٹی کے ایک کیمپ کو میزائلوں اور ڈرونز سے نشانہ بنایا۔

رپورٹ کے مطابق حملے کے بعد کیمپ سے دھوئیں کے بادل اٹھتے ہوئے دیکھے گئے تاہم ابتدائی اطلاعات میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

یہ حملہ عراق کے کردستان کے علاقے میں کرد مسلح گروپوں پر ایران کے حالیہ فضائی حملوں کا حصہ ہے، جس کا مقصد ایرانی سرحد کے قریب مخالف گروپوں کی کارروائیوں کو محدود کرنا بتایا جاتا ہے۔
مزید پڑھیں‌:ڈوین جانسن کی افطار میں شرکت کی ویڈیو وائرل، کیا اسلام قبول کرلیا؟

یہ بھی پڑھیں