Search
Close this search box.
بدھ ,24 جون ,2026ء

افغان سفیر کی اسلام آباد میں ایرانی سفیر رضا امیری مقدم سے ملاقات

اسلام آباد (اوصاف نیوز) پاکستان میں افغانستان کے سفیر سردار احمد شکیب نے کہا ہے کہ مشکل کی گھڑی میں افغانستان ایران کے ساتھ کھڑا ہے۔

پاکستان میں افغانستان کے سفیر سردار احمد شکیب نے اسلام آباد میں ایرانی سفارت خانے کا دورہ کیا اور ایرانی سفیر رضا امیری مقدم سے ملاقات کی۔

انہوں نے ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کی شہادت پر تعزیت کا اظہار کیا اور ایرانی سفارت خانے میں تعزیتی کتاب میں ایک پیغام درج کیا۔

افغان سفیر نے ایران کے عوام اور حکومت کے ساتھ دلی ہمدردی اور یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مشکل کی گھڑی میں افغانستان ایران کے ساتھ کھڑا ہے۔
مزید پڑھیں‌:ایران اور وینزویلا کے بعد کس ملک میں ’رجیم چینج‘ ہوگا؛ ٹرمپ نے اپنا پلان بتادیا

یہ بھی پڑھیں