امریکا (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران پر حملے کے فیصلے پر بڑا یو ٹرن لیتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں یہ قدم ان کے قریبی مشیروں نے اٹھانے پر آمادہ کیا تھا۔
امریکی اخبار کی رپورٹ کے مطابق فلوریڈا میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ایران کے حوالے سے صورتحال تیزی سے اس مرحلے پر پہنچ گئی ہے جسے انہوں نے پوائنٹ آف نو ریٹرن قرار دیا۔
ان کے مطابق مذاکرات کار سٹیو وٹ کوف، مشیر جیرڈ کشنر اور سیکرٹری دفاع پیٹ ہیگستھ سے مشاورت کے بعد انہیں یقین ہو گیا کہ ایران امریکہ پر حملہ کرنے کی تیاری کر رہا ہے۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ اگر امریکا نے پیشگی کارروائی نہ کی ہوتی تو ایران ایک ہفتے کے اندر حملہ کر سکتا تھا۔
انہوں نے دعویٰ کیا کہ امریکی حملوں میں ایرانی بحریہ کے اکیاون جہاز تباہ ہوئے جبکہ بغیر پائلٹ طیاروں کی تیاری کی تنصیبات کو نشانہ بنانے کے بعد ایرانی ڈرون حملوں میں تریاسی فیصد کمی آئی ہے۔
مزید پڑھیں:مشرق وسطیٰ کی کشیدہ صورتحال، پاکستان نے پروازوں سےمتعلق بڑا اقدام کر دیا


