دبئی (انٹرنیشنل ڈیسک)دبئی ایئرپورٹ کے قریب 2 ڈرونز کے آپس میں ٹکرانے کی اطلاع ملی ہے، 4 افراد زخمی، فضائی ٹریفک معمول کے مطابق جاری ہے۔
حکام نے تصدیق کی ہے کہ بدھ کی صبح دبئی ایئرپورٹ کے قریب دو ڈرون آپس میں ٹکرا گئے، جس کے نتیجے میں 4 افراد معمولی سے درمیانے درجے کے زخمی ہوئے۔ زخمیوں میں دو گھانا، ایک بنگلہ دیشی اور ایک ہندوستانی شہری شامل ہیں۔
دبئی حکام نے مسافروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ صرف اس وقت سفر کریں جب ایئر لائن نے پرواز کی تصدیق کی ہو، کیونکہ شیڈول میں مسلسل تبدیلیاں آ رہی ہیں۔
دوسری جانب اسلامک ریپبلکن گارڈز نے کویت اور بحرین میں امریکی اڈوں پر حملے کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
کویت میں ایک فضائی اڈے اور ایک نیول بیس کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا گیا، جب کہ بحرین میں ایک نیول بیس پر ڈرون اور میزائل بھی فائر کیے گئے۔
عمان نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے اپنی سرحدوں کے قریب آنے والے ڈرون کو سمندر میں مار گرایا ہے، جب کہ قطر نے بھی میزائل حملے کو ناکام بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔
سعودی عرب کا کہنا ہے کہ اس نے شیبہ آئل فیلڈ کی طرف جانے والے 7 ڈرونز کو مار گرایا۔
نیدرلینڈ نے دبئی کے لیے اپنا فلائٹ آپریشن 28 مارچ تک منسوخ کر دیا ہے۔
مزید پڑھیں:ایران کے تابڑ توڑ حملے،امریکی بحریہ کی کمر ٹوٹ گئی، پسپا ہو نا شروع،700 کلو میٹر پیچھے بھاگ گئی


