Search
Close this search box.
بدھ ,24 جون ,2026ء

معروف نجومی کی دھماکہ خیز پیش گوئی، ایران امریکا کشیدگی میں صدر ٹرمپ کی ممکنہ ہلاکت؟

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) معروف نجومی سامعہ خان نے ایران امریکا کشیدگی کے دوران امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی موت کی پیش گوئی کردی۔

معروف نجومی سامعہ خان نے دعویٰ کیا ہے کہ اگر امریکا اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی جلد ختم نہ ہوئی تو یہ تنازع عالمی جنگ کی شکل اختیار کر سکتا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق معروف نجومی سامعہ خان نے کہا ہے کہ اگر 21 مارچ 2026 تک ایران اور امریکا کے درمیان معاملات مذاکرات کے ذریعے حل نہ کیے گئے تو صورتحال مزید سنگین ہوسکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت فلکیاتی طور پر ستارے غیرمعمولی گردش میں ہیں، بعض سیارے عموماً 14 دن تک پیچھے ہٹ جاتے ہیں تاہم اس بار اس مدت کو دو ماہ تک بڑھا دیا گیا ہے جس کی وجہ سے دنیا بھر میں غیر متوقع حالات کا خطرہ ہے۔

سامعہ خان نے کہا کہ موجودہ فلکیاتی صورتحال کے اثرات مختلف خطوں میں دیکھے جا سکتے ہیں۔ آنے والے وقت میں بھارت اور امریکا سمیت کئی ممالک کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے جب کہ مشرق وسطیٰ میں بھی کشیدگی بڑھنے کا خدشہ ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ وہ پہلے ہی کچھ سرمایہ کاروں کو مشورہ دے چکی ہیں کہ وہ دبئی میں سرمایہ کاری کے حوالے سے محتاط رہیں کیونکہ ان کے مطابق وہاں معاشی اتار چڑھاؤ پیدا ہو سکتا ہے جبکہ سعودی عرب اور مشرق وسطیٰ کے دیگر ممالک کو بھی چیلنجز کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

سامعہ خان نے پیش گوئی کی کہ آیت اللہ خامنہ ای کی طرح ڈونلڈ ٹرمپ کا ستارہ بھی مدار میں ہے۔ امریکی صدر نے ایران کے شہید سپریم لیڈر علی خامنہ ای کے ساتھ جو کیا وہ جلد ان کے ساتھ ہونے والا ہے۔
مزید پڑھیں‌:غزہ جنگ اور ایران حملوں پر اسپین کا احتجاج، اسرائیل سے سفیر واپس بلانے کا اعلان

یہ بھی پڑھیں