Search
Close this search box.
بدھ ,24 جون ,2026ء

ایران میں پھنسے پاکستانیوں کی وطن واپسی،بڑی پیش رفت سامنے آگئی

کوئٹہ (نیوز ڈیسک) ایران میں مقیم پاکستانیوں کی واپسی کا سلسلہ گیارہویں روز بھی جاری رہا۔

حکام کے مطابق ایران سے تفتان بارڈر کے ذریعے آج 228 افراد وطن واپس پہنچ گئے جس کے بعد گیارہ دنوں میں تفتان بارڈر کے ذریعے واپس آنے والوں کی کل تعداد 3044 ہوگئی۔

گبد رمضان بارڈر سے آج 83 افراد وطن واپس پہنچ گئے ہیں جس سے گیارہ دنوں میں گبد رمضان بارڈر کے ذریعے پاکستان پہنچنے والوں کی کل تعداد 11 ہوگئی ہے۔

حکام کے مطابق 11 دنوں میں گبد رمضان اور تفتان بارڈر کے ذریعے 4228 افراد وطن واپس پہنچ چکے ہیں۔

پاکستانی حکام کا کہنا ہے کہ ایران سے آنے والے ملکی اور غیر ملکی لوگ حکومت بلوچستان کے مہمان ہیں، ایران سے آنے والوں کو تمام سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔
مزید پڑھیں‌:گرمیوں کی چھٹیاں 2026 کا اعلان،نوٹیفیکیشن جاری

یہ بھی پڑھیں