Search
Close this search box.
بدھ ,24 جون ,2026ء

شہید ایرانی سپریم لیڈر علی خامنہ ای کی اہلیہ زندہ ہیں، ایرانی میڈیا

تہران (انٹرنیشنل ڈیسک) ایرانی میڈیا کا کہنا ہے کہ شہید ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کی اہلیہ زندہ ہیں۔

ایرانی میڈیا کے مطابق پاسداران انقلاب نے منصورہ خواستہ باقرزادہ سے منسوب خبر کی تصدیق کی ہے۔

یاد رہے کہ 28 دسمبر کو امریکا اور اسرائیل نے ایران کو مشترکہ حملے کا نشانہ بنایا تھا جس کے بارے میں یہ خبر سامنے آئی تھی کہ آیت اللہ علی خامنہ ای کو ان کے اہل خانہ اور دیگر افراد سمیت شہید کردیا گیا ہے۔

اس کے بعد یہ اطلاعات بھی گردش کر رہی تھیں کہ اس حملے میں ان کی اہلیہ منصورہ خواستہ باقرزادہ بھی شہید ہو گئی ہیں۔

تاہم اب ایرانی میڈیا نے ان خبروں کی تردید کر دی ہے، ایرانی ٹی وی کے مطابق سپریم لیڈر کی اہلیہ منصورہ خوجستہ باقرزادہ امریکی حملے میں شہید نہیں ہوئیں بلکہ شدید زخمی ہوئیں۔
مزید پڑھیں‌:پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کل ہوگا، نرخ زیادہ ہوںگے یا کم؟

یہ بھی پڑھیں