Search
Close this search box.
بدھ ,24 جون ,2026ء

امریکا کا بڑا فوجی فیصلہ، جنوبی کوریا سے تھاڈ سسٹم ہٹا کر اسرائیل منتقل

واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکا نے جنوبی کوریا میں نصب تھاڈ دفاعی نظام اسرائیل کو منتقل کر دیا ہے۔

سیول سے میڈیا رپورٹ کے مطابق جنوبی کوریا کے سرکاری میڈیا نے تھاڈ دفاعی نظام کی منتقلی کی ویڈیو جاری کی۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکی فوجی ٹرانسپورٹ طیاروں نے جنوبی کوریا کے دارالحکومت سیول کے جنوب میں واقع شہر پیونگ ٹیک میں امریکی اوسان ایئر بیس سے دفاعی ساز و سامان منتقل کیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق متعدد امریکی فوجیوں کو بھی جنوبی کوریا سے مشرق وسطیٰ منتقل کیا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق جنوبی کوریا میں یہ دفاعی نظام شمالی کوریا کے میزائل خطرے سے بچانے کے لیے نصب کیا گیا تھا۔
مزید پڑھیں‌:نئی دہلی میں ڈرون مینوفیکچرنگ مرکز پر بڑا حملہ، سکیورٹی ہائی الرٹ

یہ بھی پڑھیں