Search
Close this search box.
هفته ,20 جون ,2026ء

کیش لیس نظام جانیں‌کن شہر میں؟ خریداری کے نئے طریقے اور فوائد

لاہور (نیوز ڈیسک) پنجاب حکومت نے ایک اور سنگ میل عبور کرتے ہوئے لاہور کی لبرٹی مارکیٹ میں ڈیجیٹل پنجاب وژن کے تحت کیش لیس شاپنگ کا آغاز کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر لاہور نے لبرٹی مارکیٹ میں کیش لیس مارکیٹ کا افتتاح کیا۔ تقریب کا اہتمام زندگی (جے ایس بینک)، اسٹیٹ بینک اور لبرٹی مارکیٹ کے تاجروں نے کیا تھا۔

ڈپٹی کمشنر لاہور کو کیش لیس ادائیگی کے جدید اور محفوظ طریقہ کار پر بریفنگ دی گئی۔ کیش لیس نظام نے شہریوں اور تاجروں کے لیے شفاف اور تیز ترین ادائیگی ممکن بنائی ہے۔

ڈی سی لاہور کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز کا کہنا ہے کہ کیش لیس سسٹم کو شہر کی دیگر مارکیٹوں تک پھیلانے کے لیے جامع منصوبہ بندی کی جائے، کیش لیس ماڈل کی کامیابی کے لیے تاجر برادری سے مسلسل رابطہ رکھا جائے۔

ڈیجیٹل اکانومی کا فروغ وقت کی اہم ترین ضرورت ہے، لاہور کو جدید ڈیجیٹل سٹی بنانے کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جا رہے ہیں۔
مزید پڑھیں‌:اسلام آباد ایئرپورٹ بند،تمام پروازیں متبادل ایئرپورٹس کی جانب موڑ دی گئیں

یہ بھی پڑھیں