لاہور (سپورٹس ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے زمبابوین کرکٹر بلیسنگ مزاربانی کے خلاف قانونی کارروائی کا فیصلہ کیا ہے۔
زمبابوین کرکٹر نے پی سی بی کے ساتھ اپنے معاہدے کی خلاف ورزی کی ہے جس پر قانونی کارروائی کا فیصلہ کیا گیا۔
مزاربانی نے پی ایس ایل سے معاہدے کے دوران انڈین لیگ سے معاہدہ کیا، انہیں سیزن 11 میں اسلام آباد کی نمائندگی کرنی تھی۔
پی سی بی نے گزشتہ سال جنوبی افریقی کرکٹر کوربن بش کے خلاف بھی قانونی کارروائی کی تھی۔
مزید پڑھیں:عمان میں ڈرون حملے؛ 2 بھارتی ہلاک اور 10 سے زائد زخمی ہوگئے


