Search
Close this search box.
هفته ,06 جون ,2026ء

کل سے پی ایس ایل 11 کی ٹکٹس کی فروخت شروع، قیمت انتہائی کم ، گھر بیٹے ٹکٹ حاصل کریں؟

اسلام آباد(ویب ڈیسک) ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل) 11 کے ٹکٹ منگل 17 مارچ سے دستیاب ہونگے۔پہلے مرحلے میں ٹکٹس دوپہر 12 بجے سے آن لائن فروخت کے لیے دستیاب ہونگے۔

شائقین pcb.tcs.com.pk کے ذریعے ٹکٹ خرید سکیں گے۔فزیکل ٹکٹ 24 مارچ سے نجی کوریئر سروس پر دستیاب ہوں گے۔

ایچ بی ایل پی ایس ایل 11 میں پہلی بار 8 ٹیمیں شرکت کریں گی۔ایونٹ میں مجموعی طور پر 44 میچز کھیلے جائیں گے۔

لاہور، کراچی، راولپنڈی، ملتان، فیصل آباد اور پشاور میں میچز کھیلے جائیں گے۔ فیصل آباد اور پشاور میں پہلی بار ایچ بی ایل پی ایس ایل کے میچز ہوں گے۔

لاہور اور کراچی میں جنرل ٹکٹ 250 روپے سے شروع ہوگی۔ فیصل آباد میں جنرل ٹکٹ 300 روپے سے شروع ہوگی۔ ملتان اور راولپنڈی میں جنرل ٹکٹ 400 روپے سے شروع ہوگی۔ایک شناختی کارڈ پر زیادہ سے زیادہ 8 ٹکٹ خریدے جا سکیں گے۔

کراچی، لاہور اور راولپنڈی میں محدود تعداد میں ای ٹکٹ کی سہولت دستیاب ہوگی۔

پشاور کے عمران خان سٹیڈیم میں 28 مارچ کو پشاور زلمی اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے میچ میں فیملی انکلوژر مختص ہے۔وی آئی پی فیملی زون ٹکٹ 2000 روپے میں دستیاب ہوگی۔؎

کراچی، لاہور اور راولپنڈی میں کارپوریٹ باکس دستیاب ہونگے۔تمام سٹیڈیمز میں مختلف گیلری کے ٹکٹس بھی دستیاب ہوں گے۔

سی ای او پی ایس ایل سلمان نصیر کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل 11 کے ٹکٹوں کی فروخت نئے دور کا آغاز ہے،ہم نے ٹکٹ کی قیمتیں کم رکھنے کی کوشش کی ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگ سٹیڈیم آ کر میچ دیکھیں،نئی ٹیموں کے ساتھ نئی حریف بھی دیکھنے کو ملیں گے اور ہمیں یقین ہے کہ اس سال کا سیزن بھی شاندار ہوگا۔
مزید پڑھیں:ابوظبی: شاہ گیس فیلڈ پر حملہ ہو گیا ، بڑی خبر

یہ بھی پڑھیں