Search
Close this search box.
بدھ ,24 جون ,2026ء

25 مارچ تک مختلف علاقوں میں بارش اور آندھی کی پیشگوئی

اسلام آباد (اوصاف نیوز) نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی ( این ڈی ایم اے) نے ملک کے مختلف حصوں میں گرج چمک، تیز ہواؤں اور بارشوں کے حوالے سے الرٹ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج سے 25 مارچ تک متعدد علاقوں میں بارش کا امکان ہے۔

این ڈی ایم اے کے مطابق اسلام آباد، پنجاب، خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔

ادھر بلوچستان میں آج سے 23 مارچ تک آندھی، تیز ہوائیں اور بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے، جبکہ کراچی، حیدرآباد، سکھر، لاڑکانہ، جیکب آباد اور دادو میں بھی کہیں کہیں بارش ہو سکتی ہے، جس پر متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

دوسری جانب محکمہ موسمیات کے مطابق آج رات سے مغربی ہواؤں کا سلسلہ ملک میں داخل ہو رہا ہے، جس کے باعث 18 سے 20 مارچ کے دوران پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بارش متوقع ہے اور بعض مقامات پر ژالہ باری بھی ہو سکتی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شام اور رات کے اوقات میں راولپنڈی، اٹک، چکوال، سرگودھا اور میانوالی میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے ساتھ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، جبکہ عید کے دنوں میں بالائی علاقوں میں موسم جزوی ابر آلود رہنے کی توقع ہے۔

لاہور میں آئندہ دو روز تک وقفے وقفے سے بارش کے باعث موسم خوشگوار رہے گا اور عید کے دوران درجہ حرارت میں کمی کا امکان ہے۔

ادھر کراچی کے حوالے سے محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے، جہاں درجہ حرارت 34 سے 36 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے۔ شہر میں کم سے کم درجہ حرارت 23.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 79 فیصد ہے اور جنوب مغرب سے ہوائیں 4 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں۔
مزید پڑھیں:ایرانی میزائل حملوں سے اسرائیل میں تباہی، متعدد ہلاکتیں ،نیتن یاہو جہنم واصل کی مصدقہ اطلاعات

یہ بھی پڑھیں