Search
Close this search box.
هفته ,06 جون ,2026ء

عالمی منڈی میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھ گئیں، فی بیرل قیمت جانیے

کراچی (کامرس ڈیسک) مشرق وسطیٰ کی جنگ کے باعث عالمی منڈی میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔ تفصیلات کے مطابق ڈبلیو ٹی آئی خام تیل 98.2 ڈالر فی بیرل میں فروخت ہورہا ہے جب کہ برینٹ خام تیل کی قیمت 108 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی ہے۔

ڈبلیو ٹی آئی خام تیل کی قیمت میں 2.5 فیصد جبکہ برینٹ کروڈ کی قیمت میں 5 فیصد اضافہ ہوا۔ دوسری جانب قطری وزارت خارجہ نے ایران کی گیس تنصیبات پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ توانائی تنصیبات پر حملے عالمی توانائی کی سلامتی اور ماحولیات کے لیے خطرہ ہیں، فریقین احتیاط سے کام لیں اور بین الاقوامی قوانین کی پاسداری کریں۔
مزید پڑھیں‌:ملک بھر میں بارش اور برفباری کا ہنگامی الرٹ جاری

یہ بھی پڑھیں