اسلام آباد (نیوز ڈیسک) این ڈی ایم اے نے پنجاب، خیبرپختونخوا، بلوچستان، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں بارش اور برف باری کا الرٹ جاری کردیا۔
نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر (این ڈی ایم اے) کے مطابق آئندہ 12 سے 24 گھنٹوں کے دوران مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں برفباری کے ساتھ بارش کا امکان ہے، پہاڑی علاقوں میں سڑکیں متاثر ہو سکتی ہیں۔ استور، سکردو، ہنزہ اور وادی نیلم میں بارش اور برفباری کا امکان ہے۔
بلوچستان میں کوئٹہ، ژوب، زیارت، قلعہ سیف اللہ، قلعہ عبداللہ اور گوادر میں بارش اور ژالہ باری کا امکان ہے۔
اسلام آباد، لاہور، راولپنڈی، فیصل آباد، ملتان سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش کا امکان ہے۔ نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہونے کا امکان ہے اور ٹریفک کی روانی متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔
مزید پڑھیں:پی ایس ایل 11، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم مینجمنٹ کا باقاعدہ اعلان




