ریاض(اوصا ف نیوز)سعودی وزارت حج و عمرہ نے عمرہ زائرین کو 18 اپریل تک سعودی عرب چھوڑنے کا حکم دے دیا۔
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق اس حوالے سے سعودی وزارت حج و عمرہ کا کہنا ہے کہ تمام عمرہ ویزا ہولڈر 18 اپریل تک مملکت سے چلے جائیں۔
وزارت حج و عمرہ نے کہا کہ عمرہ زائرین ویزے کی میعاد ختم ہونے سے قبل وطن روانہ ہو جائیں۔سعودی وزارت حج و عمرہ کا کہنا ہے کہ خلاف ورزی کے مرتکب افراد پر قید و جرمانہ عائد کیا جائے گا۔
مزید پڑھیں:تعلیمی ادارے 31 مارچ تک بند رکھنے کا اعلان


