Search
Close this search box.
منگل ,23 جون ,2026ء

سعودی عرب سے شاہی خاندان کی افسوسناک خبر، تفصیلات سامنے آگئیں

ریاض(نیوزڈیسک)سعودی عرب کے شاہی خاندان میں غم کی لہر دوڑ گئی ہے جہاں شہزادی نورا بنت عبدالعزیز بن عبدالرحمن السعود انتقال کرگئیں۔

ان کی موت کی خبر سعودی پریس ایجنسی نے جاری کی جس میں شاہی عدالت نے اس افسوسناک خبر کی تصدیق کی۔

شاہی عدالت کے مطابق شہزادی نورہ بنت عبدالعزیز کی نماز جنازہ 24 مارچ بروز منگل بعد نماز عصر ریاض میں ادا کی جائے گی۔ نماز جنازہ امام ترکی بن عبداللہ گرینڈ مسجد میں ادا کی جائے گی جس میں شاہی خاندان کے افراد، اعلیٰ حکام اور لوگوں کی بڑی تعداد کی شرکت متوقع ہے۔

شہزادی نورا بنت عبدالعزیز شاہی خاندان کی معزز شخصیات میں سے ایک تھیں اور وہ اپنی سادگی، وقار اور خاندانی روایات کی پاسداری کے لیے جانی جاتی تھیں۔

ان کی وفات پر سعودی عرب بھر میں غم و غصہ پایا جا رہا ہے جب کہ شہری سوشل میڈیا پر ان کی مغفرت اور اہل خانہ کے لیے صبر کی دعا بھی کر رہے ہیں۔

سعودی عرب کے مختلف حلقوں کی جانب سے شہزادی کی وفات کو ایک عظیم نقصان قرار دیا جا رہا ہے، مذہبی و سماجی شخصیات نے بھی تعزیتی پیغامات جاری کرتے ہوئے مرحومہ کی خدمات اور شخصیت کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔

رائل کورٹ نے عوام سے مرحوم کے لیے مغفرت اور درجات کی بلندی کی دعا کرنے کی اپیل کی ہے جب کہ لواحقین کے لیے صبر کی دعا کی ہے۔
مزید پڑھیں‌:ملک بھر میں آج سے موسلادھار بارشوں کا الرٹ جاری،شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت

یہ بھی پڑھیں