واشنگٹن(اوصاف نیوز)امریکی خفیہ ایجنسی کے سابق سربراہ جان برینن صدر ٹرمپ کے بیانات پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ایران کے مؤقف کو ٹرمپ کے دعوؤں سے زیادہ قابلِ اعتماد سمجھتے ہیں۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق جان برینن کا کہنا تھا کہ متعدد حقائق سامنے آنے کے باوجود صدر ٹرمپ انہیں تسلیم کرنے کے لیے تیار نہیں ہیں اور وہ اپنی پالیسی کی ناکامی سے نکلنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ٹرمپ کا یہ دعویٰ بھی درست نہیں کہ ایران مذاکرات کے لیے آمادہ ہے یا امریکی شرائط پر بات چیت کرنا چاہتا ہے۔
مزید پڑھیں:خوشخبری :بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی امدادی رقم میں بڑا اضافہ





