Search
Close this search box.
منگل ,23 جون ,2026ء

پی ایس ایل 11 کی بڑی اپڈیٹ، اہم تفصیلات جاری

لاہور (سپورٹس ڈیسک) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 11 ایڈیشن میں شریک ٹیموں کے کپتان اچھی کرکٹ کھیلنے اور ٹرافی اٹھانے کے لیے پرعزم ہیں۔

لاہور قلندرز کے کپتان شاہین آفریدی نے دیگر کپتانوں کے ہمراہ لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پی ایس ایل 11 کی تیاریاں اچھی ہیں، اچھا مقابلہ کریں گے۔

شاہین آفریدی کا مزید کہنا تھا کہ پی ایس ایل کے 10 سال کامیاب سال تھے، مستقبل میں بھی اچھی کرکٹ ہوگی۔

پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم نے کہا کہ وہ شائقین کی کمی محسوس کریں گے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ وہ اچھی کرکٹ کھیلیں گے تاکہ شائقین ٹی وی پر اس سے لطف اندوز ہو سکیں۔

اس موقع پر راولپنڈی کے کپتان محمد رضوان نے کہا کہ پی ایس ایل مستقبل میں بھی زیادہ کامیاب ہو گا۔
مزید پڑھیں‌:حنا نیازی عیدی: اینکر نے شوہر کی جانب سے بڑی رقم ملنے کا انکشاف

یہ بھی پڑھیں