اسلام آباد (انٹرنیشنل ڈیسک) مشرق وسطیٰ میں جاری جنگ کے باعث عالمی منڈیوں میں تیل کی قیمتیں آسمان کو چھونے لگی ہیں۔
جنگ بندی مذاکرات پر ایران اور امریکا کے متضاد بیانات سے غیر یقینی صورتحال پیدا ہوگئی ہے جس کے باعث پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہوگیا ہے۔
برطانوی نشریاتی ادارے (بی بی سی) کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں مزید 5 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ جمعرات کو برینٹ خام تیل کی قیمت 108 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی۔
گزشتہ روز مارکیٹ میں کاروبار کے اختتام پر برینٹ خام تیل کی قیمت 102 ڈالر فی بیرل تھی۔ اس حقیقت کے باوجود کہ ایران نے کئی آئل ٹینکروں کو آبنائے ہرمز سے گزرنے کی اجازت دی ہے۔
جنگ کے 27 دن گزرنے کے بعد بھی حقیقی معنوں میں جنگ بندی کے مذاکرات شروع نہیں ہوئے۔ امریکی صدر نے آج خبردار کیا ہے کہ ایران کے لیے یہ آخری موقع ہے۔
بی بی سی کے مطابق بین الاقوامی مالیاتی گروپ MUFG کا کہنا ہے کہ جنگ اور مذاکرات کے حوالے سے متضاد بیانات نے صورتحال کی غیر یقینی صورتحال میں اضافہ کر دیا ہے۔
مزید پڑھیں:پی ایس ایل 11 میں لاہور کا فاتحانہ آغاز، حیدرآباد کو شکست





