اسلام آباد( انٹر نیشنل ڈیسک )کینیڈا میں ملازمت اور مستقل رہائش کے متعدد مواقع ہیں جن کے لیے پاکستان و دیگر ممالک کے افراد سے ویزا درخواستیں طلب کر لی گئیں۔کینیڈا نے پاکستان و دیگر ممالک کے ماہر پیشہ ور شہریوں کو اپنے ایکسپریس انٹری امیگریشن سسٹم کے تحت درخواستیں دینے کی دعوت دی ہے جس کا انتخاب مخصوص کیٹیگریز کی بنیاد پر کیا جائے گا۔
فی الحال کینیڈا کو درج ذیل شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد کی تلاش ہے جن میںمیڈیکل ڈاکٹرز اور محققین،کینیڈا میں کام کا تجربہ رکھنے والے سینئر مینیجرز،فرانسیسی زبان بولنے والے ورکرز،صحت اور سماجی خدمات کا عملہ،ہنرمند افراد،اساتذہ،سائنس، ٹیکنالوجی، انجینئرنگ اور ریاضی کے ماہرین،ٹرانسپورٹ کے شعبے سے وابستہ افراد شامل ہیں.
ان مخصوص راؤنڈز کا مقصد ایسے امیدواروں کو منتخب کرنا ہے جو کینیڈا کی ضرورت کے مطابق ہوں۔ اس کے لیےامیدوار کی زبان پر مہارت، مخصوص شعبے میں کام کا تجربہ اور تعلیمی قابلیت کو دیکھا جاتا ہے۔کینیڈین حکومت ان کیٹیگریز کا اعلان پہلے سے کر دیتی ہے تاکہ اہل امیدوار اپنی درخواستیں وقت پر تیار کر سکیں۔
تفصیلات کے مطابق امیدواروں کے لیے ضروری ہے کہ وہ ایکسپریس انٹری کی عمومی شرائط کے ساتھ ساتھ اپنی کیٹیگری کی مخصوص شرائط پر بھی پورا اتریں اورایک بار منتخب ہونے کے بعد امیدواروں کو ایکسپریس انٹری کے لیے صرف 60 دن کے اندر درخواست جمع کروانی ہوگی.مستقل رہائش کی فیس 575 کینیڈین ڈالرز ہے.
مزید پڑھیں :یران کے اسکول حملے کی تحقیقات مکمل کرنے کا اقوام متحدہ کا امریکہ سے مطالبہ
