لاہور (سپورٹس ڈیسک) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 11 کے دوسرے میچ میں کراچی کنگز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 182 رنز کا ہدف دے دیا۔
کراچی کنگز نے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 181 رنز بنائے، معین علی نے 48 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی، کپتان ڈیوڈ وارنر نے 35 اور مرزا سعد بیگ 30 رنز کے ساتھ نمایاں بلے باز رہے۔
احمد دانیال نے 3، الزاری جوزف نے 2، ابرار احمد اور عثمان طارق نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
اس سے قبل کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا۔
لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کراچی کنگز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان کھیلے جانے والے میچ میں سعودی شکیل اور ڈیوڈ وارنر ٹاس جیت کر میدان میں اترے۔
کراچی کنگز کی پلیئنگ الیون میں کپتان ڈیوڈ وارنر، محمد وسیم، سلمان آغا، سعد بیگ، معین علی، خوشدل شاہ، اعظم خان، شاہد عزیز، حسن علی، ایڈم زمپا اور میر حمزہ شامل ہیں۔
آسٹریلیا کے نامور لیگ اسپنر ایڈم زمپا پی ایس ایل میں ڈیبیو کر رہے ہیں۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی فائنل الیون میں کپتان سعود شکیل، شمائل حسین، رائلی روسو، حسن نواز، خواجہ نافی، بین میک ڈرموٹ، ٹام کرن، احمد دانیال، الزاری جوزف، ابرار احمد اور عثمان طارق شامل ہیں۔
مزید پڑھیں:حزب اللہ کے حملے شمالی اسرائیل میں شدت، میئر لائیو انٹرویو میں آبدیدہ
