Search
Close this search box.
منگل ,23 جون ,2026ء

دوران پرواز بڑا حادثہ ٹل گیا، طیارے کا انجن فیل، ہنگامی لینڈنگ

نئی دہلی (انٹرنیشنل ڈیسک) بھارتی نجی ائیرلائن کے مسافر طیارے کا دورانِ پرواز انجن فیل ہو گیا، جس کے باعث ہنگامی صورتحال پیدا ہو گئی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق پرواز کے دوران اچانک انجن میں خرابی پیدا ہوئی، جس پر پائلٹ نے فوری طور پر صورتحال کو کنٹرول کرتے ہوئے طیارے کو واپس دہلی ایئرپورٹ کی جانب موڑ دیا۔

رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ انجن فیل ہونے کے بعد طیارے نے بحفاظت ہنگامی لینڈنگ کی۔

حکام کے مطابق لینڈنگ کے فوراً بعد تمام مسافروں کو بحفاظت طیارے سے نکال لیا گیا اور کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ واقعے کے بعد طیارے کی تکنیکی جانچ شروع کر دی گئی ہے جبکہ واقعے کی مزید تحقیقات بھی جاری ہیں۔
مزید پڑھیں‌:ایسٹر کے موقع پر چاکلیٹ بحران، یورپ میں 12 ٹن کا کارگو گم

یہ بھی پڑھیں