کیف (انٹرنیشنل ڈیسک) یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے کہا ہے کہ خلیجی ممالک کے ساتھ دفاعی شعبے میں طویل مدتی معاہدے طے پا گئے ہیں۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق میڈیا بریفنگ کے دوران ولادیمیر زیلنسکی کا کہنا تھا کہ یوکرین سعودی عرب کے ساتھ پہلے ہی ایک بڑے دفاعی معاہدے پر دستخط کر چکا ہے جب کہ قطر کے ساتھ بھی ایسا ہی 10 سالہ معاہدہ حال ہی میں کیا گیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ حالیہ معاہدے کم از کم 10 سالہ شراکت پر مشتمل ہوں گے جس میں مشترکہ پیداوار اور دفاعی صنعت کی ترقی شامل ہے۔ متحدہ عرب امارات کے ساتھ بھی جلد ہی ایسا ہی معاہدہ متوقع ہے۔
صدر ولادیمیر زیلنسکی نے مزید کہا کہ ان معاہدوں کے تحت یوکرین اور خلیجی ممالک مشترکہ طور پر دفاعی ساز و سامان تیار کریں گے، جس کے لیے دونوں خطوں میں پیداواری لائنیں اور کارخانے قائم کیے جائیں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ سعودی عرب کے ساتھ اس تعاون کا مقصد نہ صرف دفاعی صلاحیتوں کو مضبوط کرنا ہے بلکہ ٹیکنالوجی کی منتقلی اور مقامی صنعت کو فروغ دینا بھی ہے۔
مزید پڑھیں:سفر کرنا مشکل، ایئرلائن ٹکٹس کی قیمتوں میں ریکارڈ اضافہ
