Search
Close this search box.
منگل ,23 جون ,2026ء

ایران جنگ بندی کیلئے پاکستان کی سفارتی کوششیں،آج اسلام آباد میں اہم بیٹھک

اسلام آباد (اوصاف نیوز)ایران جنگ بندی کےلیے پاکستان کی سفارتی کوششیں ، ترک اور مصر ی وزرائے خارجہ پاکستان پہنچ گئے۔

مشرق وسطیٰ تنازع پر ثالثی کیلئے آج اسلام آباد میں بڑی بیٹھک ہوگی، پاکستان، سعودی عرب، ترکیے، مصر کے رہنما قیام امن کیلئے سر جوڑ کر بیٹھیں گے۔

ترک وزیر خارجہ حقان فیدان اور مصر کے وزیر خارجہ ڈاکٹر بدر عبدالعاطی پاکستان پہنچ چکے ہیں، سعودی وزیر خارجہ آج پاکستان پہنچیں گے، اجلاس میں خطے میں کشیدگی کم کرنے کی کوششوں سمیت مختلف امور پر تفصیلی غور کیا جائے گا۔

ترک وزیر خارجہ حقان فیدان، مصر کے وزیر خارجہ ڈاکٹر بدر عبدالعاطی اور سعودی وزیر خارجہ وزیراعظم سے بھی ملیں گے۔
مزید پڑھیں:ملک بھر میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور برفباری کا الرٹ جاری

یہ بھی پڑھیں