Search
Close this search box.
منگل ,23 جون ,2026ء

ایران کو امریکا کیخلاف جدید ٹیکنالوجی کون فراہم کر رہا؟بڑی خبر آگئی

ایران کے پاسداران انقلاب کے حملے

تہران (اوصاف نیوز) مشرق وسطیٰ کی بدلتی ہوئی صورتحال کے درمیان ایک اہم انکشاف سامنے آیا ہے کہ روس ایران کو جدید ٹیکنالوجی اور انٹیلی جنس معاونت فراہم کر رہا ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی اخبار کی رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ ماسکو نے تہران کے ساتھ عسکری تعاون میں نمایاں اضافہ کر دیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق روس ایران کو سیٹلائٹ تصاویر اور ڈرون ٹیکنالوجی فراہم کر رہا ہے، جس سے ایران کی عسکری صلاحیتوں میں اضافہ ہو رہا ہے، اس تعاون کا مقصد ایران کو خطے میں امریکی اور اسرائیلی افواج کیخلاف اپنی پوزیشن مضبوط بنانے میں مدد دینا ہے۔

مزید بتایا گیا کہ روس اور ایران کے درمیان انٹیلی جنس معلومات کے تبادلے میں بھی تیزی آئی ہے، جس کے باعث دونوں ممالک کے درمیان دفاعی تعلقات مزید گہرے ہو رہے ہیں، یہ پیش رفت خطے میں طاقت کے توازن کو متاثر کر سکتی ہے اور کشیدگی میں اضافے کا سبب بن سکتی ہے۔

رپورٹس میں یہ بھی کہا گیا کہ روس مشرق وسطیٰ میں اپنے اثر و رسوخ کو برقرار رکھنے کیلئے ایران کے ساتھ تعلقات مضبوط کر رہا ہے۔

مبصرین کا ماننا ہے کہ جاری کشیدگی سے روس کو فوجی اور اقتصادی فوائد حاصل ہو رہے ہیں، جس کے باعث وہ اس صورتحال کو اپنے حق میں استعمال کر رہا ہے۔

دوسری جانب عالمی برادری نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے خطے میں امن و استحکام کیلئے سفارتی کوششوں کو تیز کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔
مزید پڑھیں:آبنائے ہرمز سے پاکستانی پرچم بردار مزید 20 جہازوں کو گزرنے کی اجازت مل گئی، اسحاق ڈار

یہ بھی پڑھیں