Search
Close this search box.
منگل ,23 جون ,2026ء

کراچی کنگز بمقابلہ لاہور قلندرز، ٹاس کا فیصلہ آگیا، جانیں کون جیتا؟

لاہور (سپورٹس ڈیسک) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 11 کے چھٹے میچ میں کراچی اور لاہور کی ٹیمیں مدمقابل ہیں جہاں لاہور قلندرز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

دونوں ٹیموں نے ایونٹ میں اپنا پہلا میچ جیتا ہے جس کے باعث آج کا میچ انتہائی اہمیت اختیار کر گیا ہے اور شائقین کرکٹ کی پوری توجہ اس میچ پر مرکوز ہے۔

دوسری جانب پی ایس ایل 11 کے پانچویں میچ میں حیدر آباد کنگز کو مسلسل دوسری شکست کا سامنا کرنا پڑا، لاہور میں کھیلے گئے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے حیدرآباد کنگز کو 40 رنز سے شکست دی۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے شمائل اور حسن نواز نے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نصف سنچریاں اسکور کیں اور ٹیم کو مضبوط پوزیشن میں پہنچا دیا۔

کوئٹہ کی جانب سے دیئے گئے 175 رنز کے ہدف کے تعاقب میں حیدرآباد کنگز مقررہ اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 134 رنز ہی بنا سکی۔

بولنگ کے شعبے میں ابرار احمد نے تین اور احمد دانیال نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کر کے ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔

ایونٹ میں دلچسپ مقابلے جاری ہیں اور ٹیمیں پوائنٹس ٹیبل پر برتری حاصل کرنے کے لیے بھرپور کوششیں کر رہی ہیں۔
مزید پڑھیں:ایران کی نئی شرط برائے جنگ بندی، جانیں مکمل تفصیلات

یہ بھی پڑھیں